Tashakur News

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں ڈی ایس پی معظم کاروانی کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں ڈی ایس پی (پی سی اے) معظم کاروانی کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈی آئی جی ایڈمن، اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ، اے ڈی آئی جی لیگل اور دفتر کے دیگر افسران و اسٹاف نے شرکت کی۔

تھانہ پاک کالونی پولیس کی کارروائی، جہان آباد قتل کیس کے دو ملزمان گرفتار

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی ایس پی معظم کاروانی کی طویل خدمات، پیشہ ورانہ کارکردگی اور محکمہ پولیس کے لیے انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پولیس چیف نے ریٹائرڈ افسر کو اجرک، سندھی ٹوپی اور یادگاری شیلڈ پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Exit mobile version