Site icon Tashakur News

شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 1.1 کلو چرس برآمد

کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے علاقے میں ٹارگٹڈ سرچ اور کامبنگ آپریشن کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی مرتضیٰ چورنگی کے قریب کی گئی۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار، 390 کلو سے زائد منشیات برآمد

گرفتار ملزم کی شناخت راحیل کے نام سے ہوئی اور اس کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس کے علاوہ فروختگی کی رقم بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Exit mobile version