Site icon Tashakur News

صدر کی منظوری کے بعد آرمی ایئر فورس اور نیوی کے ترمیمی بلز 2025 آئین کا حصہ بن گئے

صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے ترمیمی بلز 2025 اب آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبہ و اساتذہ سے ملاقات نوجوانوں میں ملکی دفاع کا شعور بڑھانے پر زور

واضح رہے کہ دو روز قبل قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی منظوری دی تھی، جبکہ آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے ترمیمی بلز 2025 سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور کیے گئے تھے۔

آرمی ایکٹ کی منظوری کے بعد آرمی چیف کا عہدہ تبدیل کر کے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) مقرر کیا گیا ہے، اور اس عہدے کی مدت پانچ سال ہوگی۔

یہ ترامیم فوجی قیادت کے ڈھانچے اور قومی دفاعی حکمت عملی میں اہم تبدیلیاں لاتی ہیں اور موجودہ آئینی فریم ورک کے مطابق نافذ العمل ہوں گی۔

Exit mobile version