Site icon Tashakur News

معرکۂ حق کے بعد بھارت اسرائیل سے جدید میزائل خریدنے اور تیار کرنے میں دلچسپی لے گیا

معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت نے اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے اسرائیل کے جدید میزائل سسٹمز کی خریداری اور مقامی تیاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف وزیراعلیٰ کے احکامات بھی SBCA کے سامنے بے اثر

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل جنرل (ر) امیر بارام نے بھارتی ہم منصب راجیش کمار سنگھ کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔ اس کے بعد بھارتی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تاکہ معاہدوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز (IAI) کے Air LORA بیلسٹک میزائل اور رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے Ice Breaker کروز میزائل نہ صرف خریدے گا بلکہ انہیں مقامی طور پر تیار بھی کرے گا۔

Air LORA میزائل کی خصوصیات:

  • رینج: 400 کلومیٹر

  • وزن: 1600 کلوگرام

  • اہداف: میزائل سائٹس، فوجی اڈے، فضائی دفاعی تنصیبات

اسرائیلی دفاعی صنعت کی برآمدات میں بھارت سب سے بڑا خریدار ہے۔ SIPRI کے مطابق 2020 سے 2024 کے دوران اسرائیل کی مجموعی دفاعی برآمدات کا تقریباً 34 فیصد بھارت پہنچا۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بھارت کا بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ کو مزید تیز کر سکتا ہے۔

Exit mobile version