Site icon Tashakur News

قائدآباد میں پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

WhatsApp Image 2025 11 14 at 5.43.30 PM

قائدآباد پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مجید کالونی قائدآباد کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سندھ میں کاروباری خواتین کے لیے مالی معاونت کی نئی اسکیم کا فیصلہ وزیر ترقیٔ نسواں شاہینہ شیر علی کی زیر صدارت اہم اجلاس

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ ایمونیشن، ایک 125 موٹرسائیکل اور ایک سی ڈی 70 موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ تفتیش میں معلوم ہوا کہ برآمد شدہ موٹرسائیکلیں تھانہ شاہ لطیف اور تھانہ سکھن کی حدود سے چوری شدہ ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ گرفتار افراد کی شناخت عبدالکریم اور محمد مزمل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے کرمنل ریکارڈ کی مزید جانچ جاری ہے، جبکہ ان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version