Site icon Tashakur News

اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹرز سے بھتہ وصولی کا انکشاف، ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

420232 7849081 updates

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے غیر قانونی کال سینٹرز سے بھتہ وصولی کے الزام میں این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) کے اعلیٰ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن 7 ملزمان گرفتار

ذرائع کے مطابق مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے اسلام آباد میں درج کیا گیا، جس میں راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت متعدد افسران نامزد ہیں۔ مقدمے میں کال سینٹرز سے ڈیل کرانے والے ایک شخص اور غیر ملکی شہریوں کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق، اسلام آباد کے سیکٹر F-11 میں قائم 15 غیر قانونی کال سینٹرز سے افسران نے کروڑوں روپے بھتہ وصول کیا۔ مزید بتایا گیا کہ این سی سی آئی اے کے بعض افسران ان کال سینٹرز سے ماہانہ بنیادوں پر بھی کروڑوں روپے لیتے رہے۔

ایف آئی اے کے مطابق، مقدمے میں نامزد ایک ملزم افسران کا فرنٹ مین ہے جس نے ایک خاتون سے بھاری رقوم وصول کیں۔ خاتون نے اپنے 13 غیر ملکی ساتھیوں اور شوہر کی رہائی کے بدلے میں کروڑوں روپے ادا کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم ماضی میں ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سندھ کے طور پر بھی تعینات رہ چکا ہے۔

Exit mobile version