Site icon Tashakur News

جی ایچ کیو میں برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر گفتگو

916336 80310539

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

استنبول میں پاک-افغان مذاکرات کا تیسرا دور شروع، جنگ بندی کے نفاذ اور نگرانی کے نظام پر اتفاق

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں عسکری رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دورے پر آئے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

قبل ازیں، جی ایچ کیو آمد پر جنرل چارلس واکر نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں، انہیں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Exit mobile version