Site icon Tashakur News

سرجانی پولیس کی بروقت کارروائی گلستانِ جوہر سے چوری شدہ کار چند گھنٹوں میں برآمد

Screenshot 2025 11 05 171213

سرجانی ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلستانِ جوہر سے چوری ہونے والی کار چند گھنٹوں میں برآمد کرلی۔
سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ رانو کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی پاکستان میں جانوروں کی فلاح کا تاریخی آپریشن مکمل

تفصیلات کے مطابق چوری شدہ کرولا کار (نمبر AFY-666) رات تقریباً 11 بجے گلستانِ جوہر سے چوری کی گئی۔ گاڑی کے مالک نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی اور ٹریکر کمپنی سے رابطہ کیا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ گاڑی سرجانی ٹاؤن کی حدود میں لیاری تیسر ٹاؤن کے قریب موجود ہے۔

اطلاع ملتے ہی سرجانی تھانے کے چوکی انچارج اے ایس آئی نعمان نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق، ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مدعی نے گاڑی کی فوری برآمدگی پر سرجانی پولیس اور اے ایس آئی نعمان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version