Site icon Tashakur News

نیو کراچی میں پولیس مقابلہ شہری کو زخمی کرنے والا ڈکیت گرفتار ساتھی فرار

WhatsApp Image 2025 11 02 at 8.45.57 PM e1762098637158

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ایک ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
آل کراچی ریئلٹرز ایسوسی ایشن کی عامر نواز وڑائچ سمیت سندھ بار کونسل کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد

پولیس کے مطابق مقابلہ صدیق آباد قبرستان 6-B نیو کراچی کے قریب پیش آیا۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت موسیٰ ولد حاجی مرزا کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم موسیٰ نے چند گھنٹے قبل صباء سینیما کے قریب دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر شہری راشد ولد رحیم کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین اور راؤنڈز برآمد کیے گئے۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

Exit mobile version