Site icon Tashakur News

گلگت بلتستان کی آزادی کی تاریخی جدوجہد ڈوگرا راج کے خاتمے کے بعد پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا

گلگت اسکاوٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف اعلانِ جنگ کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کیا، جس کے بعد گلگت کی فضاؤں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔
کراچی میں 5 روز کے دوران 22 ہزار 869 ای چالان سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ نہ پہننے والے سب سے آگے

14 اگست 1948 کو تقریباً ایک سال کی جدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی بھارتی تسلط سے آزاد کرا لیا گیا۔ گلگت بلتستان میں ڈوگرا راج کے خلاف عوام کی اس کامیابی کو آج بھی ایک عظیم تاریخی معرکہ قرار دیا جاتا ہے۔

ماہرین تاریخ کے مطابق، گلگت بلتستان کی آزادی محض عسکری نہیں بلکہ عوامی اتحاد اور قومی عزم کی نمایاں مثال تھی۔ مقامی مجاہدین نے محدود وسائل کے باوجود خطے کو آزاد کرایا۔

گلگت بلتستان آج اپنے منفرد جغرافیائی محلِ وقوع کی بدولت نہ صرف دفاعی بلکہ سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اہمیت کے لحاظ سے بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔

Exit mobile version