Site icon Tashakur News

نیپرا کے ٹیرف میں تبدیلی سے کراچی کے صارفین متاثر نہیں ہوں گے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی

syed moonis alvi

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے ٹیرف میں کی گئی تبدیلی سے کراچی کے صارفین کے نرخوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ

خصوصی گفتگو میں مونس علوی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتی نیپرا کو ڈھائی سال بعد ٹیرف تبدیل کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی، جب کہ جولائی کے وسط تک ٹیرف کو نوٹیفائی بھی کیا جا چکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ نیپرا نے اپنے فیصلے میں یہ لکھا ہے کہ سوموٹو اختیار کے تحت ٹیرف میں تبدیلی کی گئی ہے، حالانکہ جولائی تک ایک ٹیرف لاگو تھا جسے بعد میں تبدیل کردیا گیا۔

مونس علوی نے مزید کہا کہ نیپرا نے جو نیا ٹیرف جاری کیا ہے اس میں کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت کم کر دی گئی ہے، تاہم ادارہ اس فیصلے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے اور حکومت سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی ملٹی ایئر ٹیرف 2024 تا 2030 سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنایا ہے۔
فیصلہ جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی کے مختلف پہلوؤں پر مشتمل ہے۔

نیپرا کے مطابق، کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 32.37 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔

Exit mobile version