Site icon Tashakur News

اتحاد ٹاؤن بلدیہ میں لنڈے کے کپڑوں کے گودام میں خوفناک آگ فائر بریگیڈ اور واٹر کارپوریشن کا مشترکہ آپریشن جاری

Screenshot 2025 10 26 225928

اتحاد ٹاؤن بلدیہ میں لنڈے کے کپڑوں کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام پاک فوج نے 4 خودکش بمباروں سمیت 25 خوارج ہلاک کردیے

ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق، آگ پر قابو پانے کے لیے واٹر کارپوریشن سے ہنگامی مدد طلب کی گئی، جس پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے فوری ایکشن لیتے ہوئے کرش پلانٹ ون اور ٹو ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی واٹر ٹینکرز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیے گئے۔
انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ فوکل پرسن ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل خود آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، اور آگ پر مکمل قابو پانے تک فائر بریگیڈ کو واٹر ٹینکرز فراہم کیے جاتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ریسکیو ٹیمیں بھرپور انداز میں آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Exit mobile version