Tashakur News

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی جانب سے بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کو ایوارڈ اور شیلڈ کا اعزاز

کراچی — کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شاندار کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کو بہترین اسسٹنٹ کمشنر ایوارڈ اور شیلڈ سے نوازا۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ترکیہ، سعودی عرب، سری لنکا اور ای سی او حکام سے اہم ملاقاتیں

یہ اعزاز کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مشترکہ طور پر حاظم بھنگوار کو پیش کیا۔
اس موقع پر کمشنر کراچی نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور شہر کی خدمت کے لیے بھرپور محنت جاری رکھیں۔

سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حاظم بھنگوار نے جس جانفشانی، دیانت داری اور لگن سے کام کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔

کمشنر کراچی نے مزید کہا کہ حاظم بھنگوار نئے سی ایس پی افسران کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، اور ان کی کارکردگی دیگر افسران کے لیے ایک مثال ہے۔

WhatsApp Image 2025 10 24 at 4.25.45 PM

Exit mobile version