Tashakur News

نیو سبزی منڈی کے قریب گودام میں آگ، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پالیا

کراچی: نیو سبزی منڈی کے ڈی اے روڈ کے قریب ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

گھوٹکی میں نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی بڑی کارروائی، پی ایس او ٹینکر سے اسلحہ، گولہ بارود اور چرس برآمد

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا، جبکہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے۔

Exit mobile version