Site icon Tashakur News

ناگن چورنگی فائرنگ واقعہ دو افراد کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج

شہر کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گزشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں دو افراد کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
حکومتِ سندھ کی کچے کے ڈاکؤں کے لیے رضا کارانہ سرینڈر پالیسی 50 ڈاکوؤں کی واپسی کا اعلان

مقدمے کے متن کے مطابق دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے دکان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شاہ احمد اور دکان کا ملازم موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی، جس میں دو موٹرسائیکل سواروں کو جائے وقوعہ کے قریب سے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے شواہد کی بنیاد پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version