Site icon Tashakur News

بلاول بھٹو زرداری سے معروف شاعر فاضل جمیلی کی ملاقات شعری مجموعہ گمنام آدمی کا بیان پیش

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی پریس کلب کے صدر اور معروف شاعر فاضل جمیلی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کا بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ تشکر گندم کی سپورٹ پرائس اور زرعی انکم ٹیکس میں رعایت کسانوں کیلئے بڑا ریلیف قرار

ملاقات کے دوران فاضل جمیلی نے اپنا تازہ شعری مجموعہ "گمنام آدمی کا بیان” بلاول بھٹو زرداری کو پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کے درمیان سندھ میں ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ سمیت فنونِ لطیفہ، صحافت اور معاشرتی ہم آہنگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ادب اور فنون معاشرے میں برداشت، شعور اور یکجہتی کے فروغ کا ذریعہ ہیں، جبکہ سندھ ہمیشہ رواداری اور ثقافتی تنوع کا گہوارہ رہا ہے۔

Exit mobile version