Site icon Tashakur News

اساتذہ صرف تعلیم نہیں بلکہ طلبہ کی کردار سازی میں بھی رہنمائی کریں وزیر صحت مصطفیٰ کمال

WhatsApp Image 2025 10 20 at 12.44.04 PM 635x380 1

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اقراء یونیورسٹی حیدرآباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو صرف تعلیم دینے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ طلبہ کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت میں بھی فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
اٹلی کے قریب کشتی حادثہ پاکستان اور صومالیہ کے 2 افراد جاں بحق 90 سے زائد مسافر بچا لیے گئے

انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر معاشرے کی بنیاد ہے، لیکن افسوس کہ حیدرآباد جیسے بڑے شہر میں اعلیٰ تعلیم کی سہولیات کا فقدان ہے، جسے دور کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ معاشرے کی فلاح صرف ڈگریوں کے اجرا سے ممکن نہیں، بلکہ طلبہ کے کردار، سوچ اور اخلاقیات کی تعمیر بھی اتنی ہی اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "ہم کردار کو ذاتی معاملہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، حالانکہ یہی کردار مستقبل کی نسلوں کی بنیاد بناتا ہے۔”

تقریب کے اختتام پر مصطفیٰ کمال نے یونیورسٹی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور سماجی تربیت کے میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔

Exit mobile version