Site icon Tashakur News

اقبال مارکیٹ پولیس کی کارروائی منشیات فروش عادی ملزم گرفتار

کراچی ویسٹ میں تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عادی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے رئیس امروہی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم منشا ولد اللّٰہ خان کو گرفتار کیا۔
گلشنِ معمار افغان بستی میں پانچویں روز بھی آپریشن 1200 سے زائد مکانات مسمار

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے مختلف پڑیوں میں موجود 54 گرام آئس، ایک موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے، جن میں مندرجہ ذیل مقدمات شامل ہیں:

مقدمہ نمبر 154/2009، دفعہ 6/9C نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ موچکو۔

مقدمہ نمبر 06/2019، نارکوٹکس ایکٹ، اے وی سی سی صدر کراچی۔

مقدمہ نمبر 406/2020، دفعہ 6/9B نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ اتحاد ٹاؤن۔

مقدمہ نمبر 542/2021، دفعہ 6/9B، 6/9C نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ سعید آباد۔

مقدمہ نمبر 254/2021، دفعہ 6/9B نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ مدینہ کالونی۔

مقدمہ نمبر 563/2021، دفعہ 6/9C نارکوٹکس ایکٹ، تھانہ اتحاد ٹاؤن۔

Exit mobile version