Site icon Tashakur News

منیب بٹ کا انکشاف بیٹیوں کی پیدائش کے بعد خوشیاں اور کامیابیاں بڑھ گئیں

1016180110344f0

معروف اداکار منیب بٹ نے اداکارہ زارا نور عباس کے یوٹیوب پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی بیٹیوں کے بارے میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں خوشیاں اور کامیابیاں بیٹیوں کی پیدائش کے بعد مزید بڑھ گئیں۔
انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹکس ٹیم کو ویزا دینے سے انکار ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت منسوخ

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پرومو کلپ میں منیب بٹ نے بتایا کہ ہر بیٹی کی آمد نے ان کی زندگی کو مزید روشن کیا اور جس سال ان کے گھر بیٹی پیدا ہوئی، اسی سال اللہ نے ان کے رزق اور کیریئر میں برکت عطا کی۔

اداکار نے کہا کہ ان کے ڈراموں کی کامیابی، نئے پروجیکٹس اور مالی استحکام کے مواقع ہمیشہ انہی دنوں میں آئے جب ان کی بیٹیاں امل، میرال اور نیمل پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کے ساتھ گزارا گیا ہر لمحہ بے حد سکون اور خوشی سے بھرپور ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس اگست میں منیب بٹ اور ایمن خان کے ہاں تیسری بیٹی نیمل کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس موقع پر بنائے گئے ولاگ میں بھی اداکار نے بیٹیوں کو خدا کی نعمت اور رحمت قرار دیا تھا۔

منیب بٹ اور ایمن خان نے 2018 میں شادی کی تھی۔ ان کی پہلی بیٹی امل 2019 میں، دوسری بیٹی میرال 2023 میں جبکہ تیسری بیٹی نیمل 2025 میں پیدا ہوئی۔ٓ

Exit mobile version