Site icon Tashakur News

وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں کے مثبت اثرات، معیشت تیزی سے مستحکم ہو رہی ہے: بیرسٹر راجہ انصاری

WhatsApp Image 2025 10 09 at 8.48.37 PM

کراچی (پ ر) ترجمان حکومت پاکستان برائے سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے غیر ملکی دورے ملکی معیشت پر مثبت اثرات ڈال رہے ہیں اور پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے۔

کے الیکٹرک پر نیپرا کا 2 کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ، 2023 کے بڑے پاور بریک ڈاؤن پر تحقیقات مکمل

اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے سعودی عرب، امریکہ اور ملائشیا کے متواتر دورے کیے جن کے نتیجے میں معاشی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی جرائد بھی پاکستان کی معیشت کی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں جبکہ اندرونِ ملک چند عناصر بلاجواز پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فارن ایکسچینج ریزروز 19.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مستحکم ہو رہا ہے، مالیاتی خسارہ کم ہورہا ہے جبکہ جی ڈی پی 2.7 فیصد اور ستمبر 2025 میں سالانہ افراط زر 5.6 فیصد رپورٹ ہوا ہے جو مثبت اشارے ہیں۔

بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کے نتائج آج سب کو نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست پاکستان شرپسند عناصر کو ہر صورت ناکام بنائے گی اور وزیراعظم کی انتھک محنت ملک کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرے گی۔

Exit mobile version