Site icon Tashakur News

گھوٹکی میں فائرنگ صحافی طفیل رند جاں بحق وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

417549 6345919 updates

میرپور ماتھیلو کے علاقے جروار روڈ مسو واہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی طفیل رند جاں بحق ہو گئے۔
اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 19 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک 2 افسران سمیت 11 جوان شہید

پولیس کے مطابق طفیل رند بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ واقعے کے بعد ان کی میت کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافی طفیل رند کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملے ہیں”۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علاقے کی صحافتی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version