Site icon Tashakur News

تھانہ بلال کالونی پولیس کی کامیاب کارروائی، مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

WhatsApp Image 2025 10 05 at 11.17.14 PM

کراچی – تھانہ بلال کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سندھ ہائی وے پیٹرول کی بڑی کارروائی ٹول پلازہ پر گاڑی سے 3080 مین پوری گٹکا برآمد

ترجمان کے مطابق کارروائی بلال کالونی کے علاقے 5-E اپنا لان میں کی گئی، جہاں ملزم کو رنگے ہاتھوں حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت رضا ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم مضر صحت گٹکا ماوا فروخت کرتا تھا، جس کے قبضے سے درج ذیل برآمدگیاں عمل میں آئیں:

  • 24 پیکٹ مضر صحت گٹکا ماوا

  • نقدی 400 روپے

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 355/2025 بجرم دفعہ 4/8(i) گٹکا ماوا ایکٹ تھانہ بلال کالونی میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سنٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PSP, PPM) کے مطابق گٹکا ماوا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version