Site icon Tashakur News

سندھ ہائی وے پیٹرول کی بڑی کارروائی ٹول پلازہ پر گاڑی سے 3080 مین پوری گٹکا برآمد

WhatsApp Image 2025 10 05 at 6.45.20 PM

کمانڈ اینڈ کنٹرول CPO کراچی سے جاری کردہ اسٹولین الرٹ پر سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا عظمیٰ بخاری کے بیان پر سخت ردعمل

ترجمان کے مطابق کارروائی ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول عامر فاروقی کے خصوصی احکامات اور ایس ایس پی عطا محمد نظامانی کی ہدایات پر پیٹارو ٹول پلازہ، جامشورو پر کی گئی۔

الرٹ کے تحت صبح 08:27 پر ایک گاڑی کار نمبر ASN-931، ماڈل 2009، کلر گرے آلٹو کو روکا گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران 3080 پیکٹ مین پوری گٹکا برآمد ہوا۔ گاڑی اور منشیات کو فوری طور پر جامشورو تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایس پی عطا محمد نظامانی نے کارروائی میں حصہ لینے والے ڈی ایس پی فاروق احمد بھٹو، بیٹ انچارج علی احمد جمالی اور دیگر اہلکاروں کو شاباش دی اور ڈی آئی جی عامر فاروقی سے سفارش کی کہ کامیاب کارروائی پر افسران و اہلکاروں کو انعامات دیے جائیں۔

Exit mobile version