Site icon Tashakur News

اسلام آباد کی عدالت نے یوٹیوبر عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

041334096d81e35

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے یوٹیوبر عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
ایران میں مزید 7 افراد کو پھانسی ایمنسٹی کے مطابق 2025 میں ایک ہزار سے زائد سزائے موت

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت دی۔

واضح رہے کہ جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کے تناظر میں این سی سی آئی اے کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ عدالت نے یوٹیوبر عمران ریاض خان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

Exit mobile version