Site icon Tashakur News

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کاٹی کا دورہ، بزنس کمیونٹی سے تعاون بڑھانے پر زور

WhatsApp Image 2025 10 01 at 6.24.36 PM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (KATI) کا خصوصی دورہ کیا۔

سندھ پولیس کا منشیات و گٹکا مافیاز کے خلاف بڑا ایکشن، 285 منشیات فروش اور 142 گٹکا ماوا مافیاز گرفتار

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے کاٹی کے نو منتخب صدر محمد اکرم راجپوت کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران پولیس حکام اور بزنس کمیونٹی کے درمیان باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور پولیس و تاجر برادری کے مابین روابط کو مزید مستحکم بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ شہر میں کاروباری سرگرمیوں کو محفوظ اور مستحکم ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Exit mobile version