Site icon Tashakur News

صارم برنی کے خلاف انسانی اسمگلنگ کیس اینٹی کرپشن کورٹ میں سماعت

30153352739d031

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں معروف سماجی کارکن صارم برنی کے خلاف دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
سوراب میں ٹریفک حادثہ ٹرک اور کار کی ٹکر سے کراچی کے 5 افراد جاں بحق

پراسیکیوشن کے مطابق صارم برنی کو ایک سال قبل کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ ایک سال سے جیل میں قید ہیں۔ ڈیڑھ ماہ قبل مقدمہ وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کیا گیا۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر دستاویزات میں ردوبدل کیا اور کمسن بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صارم برنی کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ اور سندھ ہائیکورٹ سے مسترد ہوچکی ہے۔

Exit mobile version