Site icon Tashakur News

ضلع کیماڑی پولیس کی 24 گھنٹوں میں کامیاب کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار

WhatsApp Image 2025 09 24 at 7.17.40 PM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر ضلع کیماڑی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ضلع ملیر پولیس کا اسٹیل مل اسکریپ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 2 اسٹریٹ کرمنلز، 1 منشیات فروش، 6 گٹکا فروش اور 7 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، 3000 گرام چرس، 20 کلو چھالیہ اور 17 کلو گٹکا ماوا برآمد ہوا۔

کارروائیاں تھانہ سائیٹ اے، شیرشاہ، اتحاد ٹاؤن، ماڑی پور اور جیکسن کی حدود میں عمل میں لائی گئیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا ہے۔

Exit mobile version