Site icon Tashakur News

سوشل میڈیا پر جوئے کی تشہیر، 3 انفلونسرز کے خلاف مقدمات درج

rajab butt 4

اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے جوئے کی تشہیر کے الزام میں انفلونسرز رجب بٹ، انس علی اور ہریرہ کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈریڈ انڈیکس 158800 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

تفصیلات کے مطابق ایجنسی نے ملزمان کو نوٹسز جاری کیے تھے جس کے بعد تینوں کے خلاف الگ الگ مقدمات قائم کیے گئے۔ مقدمات میں پیکا ایکٹ، فراڈ اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ انفلونسرز بیٹنگ ایپ کے ایمبیسڈر کے طور پر کام کر رہے تھے اور عام لوگوں کو سرمایہ کاری کے نام پر جوئے کے فوائد بتا کر اُکساتے تھے، جس سے شہریوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

Exit mobile version