Site icon Tashakur News

نیشنل ڈیفنس کالج بنگلہ دیش کے وفد کا آئی ایس پی آر کا دورہ، باہمی تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال

WhatsApp Image 2025 09 23 at 8.32.33 PM

راولپنڈی، 23 ستمبر 2025 — نیشنل ڈیفنس کالج بنگلہ دیش کے آرمڈ فورسز وار کورس کے افسران نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، جہاں انہیں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے خوش آمدید کہا۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ڈی جی آئی ایس پی آر نے وفد کو پاکستان کی مسلح افواج کے کردار، پیشہ ورانہ مہارت اور میڈیا سے متعلق حکمت عملیوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفد کے ارکان نے کہا کہ اس دورے سے نہ صرف انہیں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو قریب سے سمجھنے کا موقع ملا بلکہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کے نئے دروازے بھی کھلے ہیں۔

دورے کے اختتام پر دونوں جانب سے یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Exit mobile version