Tashakur News

مزمل حسین ہالیپوٹو ڈی جی ایس بی سی اے تعینات، شفافیت اور میرٹ کے فروغ کا عزم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے گریڈ 20 کے افسر مزمل حسین ہالیپوٹو کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل وہ محکمہ سوشل پروٹیکشن میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا تبادلہ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کے دستخط سے عمل میں آیا۔

نیو کراچی ٹاؤن کچرے کے ڈھیروں کی لپیٹ میں، چیئرمین محمد یوسف کا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پر کڑی تنقید

نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد مزمل حسین ہالیپوٹو نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وہ ادارے میں شفافیت، بہتری اور میرٹ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے کو عوامی خدمت کے قابل ادارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔WhatsApp Image 2025 09 22 at 5.46.26 PM

Exit mobile version