Site icon Tashakur News

ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج ہوگا، متنازع ریفری نے معافی مانگ لی

906969 64548466

ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ سے قبل پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال ختم ہو گئی۔ متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی، جس کے بعد معاملات طے پا گئے۔

کراچی: شہید مزدور رہنما عثمان غنی کی 30ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان اس معاملے پر مفاہمت ہوگئی ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو دو خطوط لکھ کر ریفری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

آئی سی سی نے پی سی بی کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد تنازع حل کیا، جس کے بعد ٹیم ہوٹل میں انتظار کے بعد میدان میں روانگی کے لیے گرین سگنل مل گیا۔

پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم ہوٹل سے دبئی اسٹیڈیم روانہ ہوگئی ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

Exit mobile version