Site icon Tashakur News

کیچ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پاک فوج کے 5 جوان شہید فالو اپ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک

FotoJet 78 635x380 1

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بانڈی میں سینیٹائزیشن آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے۔
گڈاپ میں پولیس کی کارروائی، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 324 کلو چھالیہ برآمد دو ملزمان گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق واقعے کے فوری بعد فالو اپ آپریشن کیا گیا جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگرد مارے گئے۔ علاقے میں سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی باقیات یا سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ "شہداء کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز اور پوری قوم بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔”

Exit mobile version