Tashakur News

یومِ شہداء پر خواتین پولیس اہلکار کی بہترین کارکردگی — ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے تعریفی اسناد و انعامات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے افسران و ملازمان کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق یومِ شہداءِ پولیس کے موقع پر خواتین پولیس اہلکار کو بہترین ڈیوٹی سرانجام دینے پر تعریفی سند (CC-III) اور کیش انعام دیا گیا۔

ناظم آباد نمبر 3 میں غیر قانونی تعمیرات — بدنام بلڈر فرحان کاکا بے نقاب، ضلعی انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں کی مشترکہ کارروائی

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے خواتین پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ پولیس کا اہم حصہ ہیں اور ان کی کارکردگی قابلِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کے ہر افسر و اہلکار کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دینا چاہییں تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔

Exit mobile version