Site icon Tashakur News

ڈی جی رینجرز سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

Screenshot 2025 09 11 162521

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے آج 11 ستمبر 2025 کو بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پی ٹی آئی سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینا شروع کر دیے

اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ کے ہمراہ رینجرز کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ شرکاء نے قائداعظم کی روح کے ایصالِ ثواب اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی۔

بعدازاں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور بابائے قوم کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

Exit mobile version