Site icon Tashakur News

کراچی میں آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے آج سے شہر قائد میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے، جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں میں توسیع کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگا، 9 اور 10 ستمبر کو موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ مون سون کا یہ اسپیل 10 ستمبر تک کراچی پر اثرانداز رہے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں صبح سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے اور آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد کا درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہ سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Exit mobile version