کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد کے علاقے ضیاء الدین چورنگی کے قریب مٹی میں دب کر ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ایک ایمبولینس اور ایک اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ کیے گئے۔
سرجانی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 2 مسلح ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ملبے سے نکالا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت اور واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
