Site icon Tashakur News

زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی؛ اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد

WhatsApp Image 2025 09 03 at 6.19.01 PM

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں تصویر محل چوکی انچارج امیر عبداللہ نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی صادق سنجرانی سے والد کے انتقال پر تعزیت

پولیس کے مطابق چوکی انچارج نے نفری کے ہمراہ دورانِ گشت کارروائی کی جس کے دوران اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عمر ولد ابنِ امین کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم عمران متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم عمران اور اس کے دیگر ساتھی مختلف تھانوں کی حدود میں وارداتیں کرنے میں سرگرم رہے ہیں۔ ملزم کے گینگ سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔

زمان ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 1036/2025 درج کرکے مزید انٹروگیشن کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا ہے۔

Exit mobile version