Site icon Tashakur News

بھارت کی جانب سے پاکستان کو دریائے ستلج اور توی میں سیلابی صورت حال سے آگاہی، سفارتی رابطہ دوبارہ قائم

03115819ef13063

بھارت نے ایک بار پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ کرکے دریائے ستلج اور توی میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق، بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو خطوط کے ذریعے پانی کے بڑھتے ہوئے درجوں اور سیلاب کے خطرات سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔

پنجاب حکومت کی گندم و آٹے کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی، مصنوعی بحران اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

وزارت آبی وسائل نے ایک انتباہی خط جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دریائے ستلج کے فیروز پور کے مقام پر اور توی کے جموں کے مقام پر شدید سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھارت نے دریائے چناب میں بھی سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، وزارت نے 28 اہم محکموں کو بھارت سے موصولہ معلومات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ 25 اگست کو بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے بغیر اور پاکستان سے مئی میں جنگ کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر رابطہ کیا تھا، اور دریائے توی میں ممکنہ سیلاب سے آگاہ کیا تھا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پیشگی اطلاع کے بعد، حکومت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ضروری حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان کو درپیش سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Exit mobile version