Site icon Tashakur News

اداکارہ ماورا حسین نے حاملہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی

پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے بارے میں گردش کرنے والی حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

پنجاب میں دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "افواہیں سچی نہیں ہیں، مجھے میرے ’دم نال دم بھرن گی‘ ایرا کو انجوائے کرنے دیں۔”

رپورٹ کے مطابق ماورا حسین نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ان پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے اور یہ افواہیں پھیلنے لگیں کہ اداکارہ امید سے ہیں، تاہم ماورا حسین نے واضح کردیا کہ یہ محض بے بنیاد قیاس آرائیاں ہیں۔

Exit mobile version