Site icon Tashakur News

خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ سوات کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تیاری

291228121681fc2

خیبرپختونخوا حکومت نے سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ضلع بالائی سوات اور ضلع زیریں سوات قائم کیے جائیں گے۔
ملک بھر میں ادویات کی شدید قلت پی ایم اے کا اظہارِ تشویش حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات کو باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوات کی تقسیم سے متعلق جامع رپورٹ تین روز کے اندر جمع کرائی جائے۔

مراسلے کے مطابق نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت بالائی سوات کو علیحدہ ضلع کا درجہ دیا جائے گا، جبکہ موجودہ حصہ زیریں سوات کہلائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا مقصد انتظامی امور میں بہتری اور عوام کو ضلعی سطح پر بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Exit mobile version