Site icon Tashakur News

عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا

271441408252f82

سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اپنے وکلا کے ذریعے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کے مکمل طبی معائنے اور خصوصاً آنکھوں کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔
دریائے چناب راوی اور ستلج میں تباہ کن سیلاب فوج طلب وزیرِ اعظم نے وزرا کو متاثرہ علاقوں کے دوروں کی ہدایت

انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلے پن کی شکایت کی۔ 73 سالہ عمران خان دو سال سے زائد عرصے سے قید میں ہیں اور ان کا آخری طبی معائنہ 4 نومبر 2024 کو ہوا تھا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار درخواستیں دینے کے باوجود طبی معائنہ نہیں کرایا گیا، وفاقی و صوبائی حکومت کے ماتحت ڈاکٹروں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، اس لیے عمران خان کے ذاتی معالجین کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے۔

علیمہ خان نے عدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پر اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

Exit mobile version