Site icon Tashakur News

شہدائے وطن کو سلام، کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

WhatsApp Image 2025 08 26 at 11.26.27 AM 635x380 1

وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ شہید نے 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

پی آئی بی پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا ایکٹ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار

کیپٹن محمد علی قریشی شہید کا تعلق لاہور سے تھا۔ انہوں نے اکتوبر 2018 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا اور پانچ سال سے زائد عرصہ ملک کے دفاع کا مقدس فریضہ انجام دیا۔ شہید کی عمر شہادت کے وقت 29 برس تھی۔

قوم اپنے جری مجاہد کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی شہادت کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version