Site icon Tashakur News

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کے یو جے وفد کی ملاقات، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے 12 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت نصراللہ چوہدری اور ریحان خان چشتی نے کی۔ ملاقات میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور کراچی پولیس چیف کو صحافیوں کے خلاف ہونے والی وارداتوں کی فہرست پیش کی گئی۔

بھارت نے دریائے ستلج میں بڑے سیلاب سے آگاہ کردیا پنجاب کے کئی اضلاع زیرِ آب
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کراچی پولیس اور صحافی تنظیموں کے درمیان مشترکہ سیمینارز کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Exit mobile version