Site icon Tashakur News

بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ بندش، کوئٹہ میں آن لائن فوڈ ڈلیوری کا کاروبار شدید متاثر

food delivery

بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروسز کی طویل بندش نے کوئٹہ میں آن لائن فوڈ ڈلیوری کے کاروبار کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ صوبے بھر میں 6 اگست سے 31 اگست تک تھری جی اور فور جی سروسز معطل ہیں، جس کے باعث صرف کوئٹہ میں اس شعبے سے وابستہ ایک ہزار سے زائد افراد کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔

پاکستان پانی کی قلت کی عالمی حد سے نیچے، ذخائر میں اضافہ ناگزیر — پی سی آر ڈبلیو

آن لائن فوڈ ڈلیوری سے منسلک کارکنان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی طویل بندش ان کے لیے روزگار ختم ہونے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر آن لائن آرڈرز پر انحصار کرتے ہیں اور سروس معطلی نے انہیں شدید معاشی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

روزگار کے حصول کے لیے انٹرنیٹ پر انحصار کرنے والے افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ ان کی معاشی مشکلات کم ہو سکیں۔

Exit mobile version