Tashakur News

ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی دارالسکون آمد، اسپیشل بچوں سے ملاقات اور تحائف تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی نے جشنِ آزادی کے سلسلے میں کشمیر روڈ پر واقع دارالسکون میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر دارالسکون کے منتظم سہیل رانا اور انتظامیہ نے انہیں اسپیشل بچوں کی رہائش، دیکھ بھال اور علاج و معالجے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بھارتی ائیرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ مشکوک، بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا سوال — ثبوت کہاں ہیں؟

ڈی آئی جی ڈاکٹر فرخ علی نے دارالسکون میں مقیم بچوں سے ملاقات کی، ان کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تحائف بھی تقسیم کیے۔ تقریب میں بچوں نے قومی نغمے اور تقاریر پیش کر کے مہمانوں سے داد وصول کی۔

WhatsApp Image 2025 08 11 at 8.05.24 PM

Exit mobile version