Site icon Tashakur News

مستونگ میں دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں

jaffar express train

مستونگ — سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کے پاس زور دار دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی جب آئی ای ڈی ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا، جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا۔

راولپنڈی: کمسن بیٹی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج

واقعے کے بعد ریلوے اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مسافروں کو کوئٹہ واپس لے جایا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔

Exit mobile version