Site icon Tashakur News

مخصوص نشستوں پر بحال 18 ایم این ایز کی تنخواہوں کا معاملہ زیر التوا 10 کروڑ سے زائد کی ادائیگی کا امکان

28

مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے 18 ارکانِ قومی اسمبلی کی سال بھر کی تنخواہوں کا معاملہ تاحال لٹکا ہوا ہے، جب کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ رہنمائی کے منتظر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد موجودہ پارلیمانی اجلاس کے دوران اس حوالے سے فیصلہ متوقع ہے۔
آئمہ بیگ کا نکاح کینیڈا میں سادگی سے تقریب شوہر زین احمد فیشن برانڈ راستہ کے مالک نکلے

جنوری 2025ء سے ایم این اے کی ماہانہ تنخواہ 7 لاکھ 30 ہزار روپے مقرر ہو چکی ہے، اس حساب سے اگر منظوری دی گئی تو ہر رکن کو 58 لاکھ 71 ہزار روپے کے بقایا جات ملنے کا امکان ہے، جب کہ تمام 18 اراکین کو ادائیگی کے لیے قومی خزانے سے مجموعی طور پر 10 کروڑ 56 لاکھ روپے درکار ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق 13 مئی 2024ء کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ان 18 ارکان کو معطل کیا گیا تھا، جنہیں بعد ازاں 2 جولائی 2025ء کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔ بحال ہونے والوں میں 15 خواتین مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی تھیں، جب کہ 3 کا تعلق اقلیتی نشستوں سے تھا۔

Exit mobile version