کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ سول لائنز نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک نامزد I.R ملزم دلاور خان ولد شاویز خان کو گرفتار کرلیا، جو غیر قانونی منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ یہ کامیاب کارروائی ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔
ضلع کیماڑی، مچھر کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار، آئس برآمد
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم کی تلاشی کے دوران 505 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 147/2025، دفعہ 9(I)3-B، کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ 2024 کے تحت تھانہ سول لائنز میں درج کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔

