Site icon Tashakur News

کراچی بین الصوبائی اسمگلر گرفتار 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد

Screenshot 2025 07 30 165158

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسمگلر محمد اقبال کو گرفتار کرلیا۔ سہراب گوٹھ پولیس نے گنا منڈی کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گاڑی سے اعلیٰ کوالٹی کی 700 گرام ویڈ، ایک موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کر لی۔
کراچی موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کا کارندہ گرفتار 5 موٹر سائیکلیں برآمد

پولیس کے مطابق، برآمد شدہ منشیات کی مالیت 50 سے 60 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کار نمبری AFR-2025 کو قانونی کارروائی کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بلوچستان سے منشیات کراچی لا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے حاصل کردہ شواہد کی روشنی میں دیگر منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

Exit mobile version