Site icon Tashakur News

پاکستان رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، لانڈھی سے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

rangers

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لانڈھی ٹاؤن کے علاقے 36-B سے دو خطرناک اسٹریٹ کرمنلز اکبر سعید اور سید معیز ذکی زیدی کو گرفتار کرلیا۔

ایسٹ زون پولیس کی ایک ہفتے میں بڑی کارروائیاں، ڈاکو ہلاک، منشیات و گٹکا فروش گرفتار، فیکٹریاں سیل

ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن اور مسروقہ موبائل فون برآمد ہوا۔

ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جن میں کالا پُل کے علاقے میں ایک دکان پر کی گئی ڈکیتی بھی شامل ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان رینجرز (سندھ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 0347-9001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام مکمل صیغۂ راز میں رکھا جائے گا۔

Exit mobile version